محققین ، پالیسی ساز اور معاشرے یکساں طور پر عالمی سطح پر اور اپنے علاقوں میں کورونا وائرس (COVID-19) کی صورتحال پر تیزی سے بحث کر رہے ہیں۔ یورپی کمیشن ، حکومتیں اور نجی ادارے تحقیق کے لئے بڑی رقم خرچ کر رہی ہیں اور وہ اس وائرس کا ممکنہ علاج تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہیں-ان پیشرفتوں کو مد نظر رکھتے ہوے ہمارا بین الاقوامی ریسرچ کنسورشیم کووڈ -19کے بارے میں عوامی آگاہی، عوام الناس کی آراء اور مختلف مواصلاتی چینلز کے ذریعے حقائق اور قیاس آرایوں کی تشہیرکے کردار کو بہتر طور پر سمجھنے کے لئے ایک تحقیقی سروے کر رہا ہے۔ ہم آپ کو اس گمنام سروے میں حصہ لینے کی دعوت دیتے ہیں ، کیوں کہ آپ کی رائے جاننے سےمعا شرے کے ساتھ مو ثر طور پر رابطے رکھنے کے سلسلے میں مختلف تحقیقاتی اداروں اور پالیسی سازوں کو سفارشات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔اس سروے کے نتائج بین الاقوامی تعلیمی اداروں میں شائع کیے جائیں گے اور جواب دہندگان کی شناخت کو پوشیدہ رکھا جائے گا۔ ڈیٹا اکٹھا کرنے کا طریقہ کار عمومی ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشنز (جی ڈی پی آر) کے مطابق ہے۔ سروے میں شامل ہونے کے لئے ، براہ کرم نیچے نیلے رنگ کے آئکن پر کلک کریں:
ہم ذیشان بھٹی اور ثانیہ نوید کی تحریر اور سروے کے سوالنامے کا اردو میں ترجمہ کرنے کے لئے حمایت کا اعتراف کرنا چاہیں گے۔۔
اگر آپ کے کوئی سوالات ہوں تو براَئے مہربانی پرنسپل محقق/ ریسرچر سے رجوع کریں yash.chawla@pwr.edu.pl
تعاون کا شکریہ
– ریسرچ ٹیم کے